کاروار5؍جون (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ہیسکام سرسی سرکل کی ایک میٹنگ 10؍جون کو صبح 11بجے ہیسکام بلڈنگ ہبلی روڈ پر منعقد ہوگی۔جس میں ہیسکام کے صارفین کی شکایت پر غور کرکے ان کو دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
ہیسکام کے بجلی صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ اگر ان کی کوئی شکایت ہویا پھر کوئی صلاح و مشورہ دینا ہوتو تحریری طور پر اپنے نام ، پتے، بجلی کے میٹر نمبر اور موبائل نمبر کے ساتھ تمام تفصیلات مذکورہ محکمہ کو روانہ کریں۔اس تعلق سے درخواست کا نمونہ دفتری اوقات میں ہیسکام کے دفتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔